31 اکتوبر 2011 - 20:30

بیجنگ ... خلائی تسخیر کی دوڑ میں چین بھی پیچھے نہیں رہا۔چین نے خلا میں قدم جمانے کے لیے ایک اور خلائی جہاز روانہ کردیا۔

ابنا: چین کے JIUNQUANسیٹلائٹ لانچ سینٹر سے بغیر پائلٹ کا خلائی جہازShenzou8 روانہ کر دیا گیا جو 29ستمبرکو بھیجے گئے ایک اور خلائی جہازTiangong1 سیخلا میں جڑ جائے گا۔اس تجربے کی کامیابی سے چین کے خلا ئی لیبارٹری قائم کرنے کے منصوبے کی راہ ہموار ہو سکے گی۔چین کے خلائی پروگرام کے ترجمان کے مطابق 2012 میں مزید خلائی جہاز بھیجے جائیں گے جن میں سے ایک پر خلا باز بھی سوار ہوں گے۔چین اس کے علاوہ2020تک چاند پر آدمی بھیجنے کے منصوبے پر بھی کام کر رہاہے۔چین دنیا کے ان تین ممالک میں شامل ہے جس کے خلا باز ، خلامیں چہل قدمی کر چکے ہیں۔  ..........

/169